اسرائیلی قابض اتھارٹی نے بدوی فلسطینیوں کے صحرائی گاوں العراقیب میں ایک مرتبہ پھر کارروائی کر کے رہائشی یونٹس کو مسمار کر دیا ہے۔ نجیف کے علاقے کے اس گاوں میں قابض اتھارٹی کی 207ویں مسماری کارروائی تھی۔
قابض اتھارٹی نے نجیف کے ریگستانی علاقے میں اس گاوں کو خسوصی نشانہ بنا رکھا ہے۔ اس عراقیب گاوں میں مجموعی طور بائیس خاندان رہاش پذیر ہیں اور گاوں کی مجموعی آبادی ایک سو دس نفوس پر مشتمل ہے۔
قابض اسرائیلی اتھارٹی کے مسلح اہلکار بار بار اس گاوں کو نشانہ بنا کر مسماری کرتے ہیں تاکہ ان صحرا نشین فلسطینی بدووں کو اس علاقے سے بے دخلی پر مجبور کرسکیں۔ مگر یہ بھی ہر بار اسرائیلی کارروائی کے بعد نئے سرے سے اپنی صحرائی رہائش تعمیر کرکے پھر سے آباد ہو جاتے ہیں۔
جب بھی نئے سرے سے صحرائی رہائش مکمل کرتے ہیں تو انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کے لوگ پھر مسماری کے لیے آئیں گے۔ لیکن یہ سب پر عزم ہیں اور اپنا آبائی علاقہ چھوڑ کر جانے کو تیار نہیں ہیں۔
واضح رہے العراقیب گاوں میں یہ تازہ مسماری کارروائی 207 ویں کارروائی تھی۔ نجیف کے فلسطینی صحرا میں مجموعی طور 80000 ہزار فلسطینی رہتے ہیں، یہ اسرائیلی شہریت کے بھی حامل ہو چکے ہیں ، اس کے باوجود اسرائیلی قابض اتھارٹی انہیں اپنی آبائی زمین اور علاقے میں رہنے کا حق دینے کو تیار نہیں ہے۔
ان صحرانشین فلسطینوں کو پانی اور بجلی کی سہولت دینے سے بھی اکثر انکار کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ مسماری مہم بھی مسلسل جاری رکھی جاتی ہے اور مقامی لوگوں کو بار بار بے گھر کیا جاتا ہے۔ تاکہ یہ علاقہ بھی اسرائیلی استعمال میں لایا جا سکے۔