فٹ بال میچ کے بعد ہونے والے افسوناک واقعے میں بڑی تعداد میں انڈونیشیائی شہریوں کی ہلاکت پر حماس نے انڈونشیا کے صدر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
یہ افسوس ناک واقعہ جس میں بیسیوں افراد ہلاک اور بیسیوں ہی زخمی ہو گئے مشرقی جاوا کے علاقے مالانگ ایجسنی میں پیش آیا ہے۔
اتوار کے روز جاری کردہ تعزیتی بیان میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مرنے والے افراد کے خاندانوں اور اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور فٹ بال میچ کے بعد سٹیڈیم میں پھوٹ پڑنے والے فساد میں مارے جانے والوں کے لیے اظہار افسوس کیا۔
حماس نے اس بڑی تعداد میں ہلااک ہونےوالوں ہلاک ہونے پر اپنے دلی رنج کا اظہار کیا۔ جبکہ زخمی افراد کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے اب کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق 174 انڈونیشیائی افراد اس بلوے میں مارے جاچکے ہیں جبکہ 180 زخمی ہو چکے ہیں۔ اندونیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات فٹ بال میچ کے بعد پیش آیا تھا۔