پنج شنبه 01/می/2025

نابلس میں فلسطینی شوٹنگ آپریشن کی حماس کی طرف سے پذیرائی

پیر 3-اکتوبر-2022

حماس نے فلسطینی عوام کی طرف سے اسرائیلی گاڑیوں بشمول یہودی آباد کاروں کی بس کو نشانہ بنائے جانے پر خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے فلسطینی عوام ایک بڑے انقلاب کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ  اس وقت  جاری رہے گا جب تک عوام اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتے ۔

 حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا اس جدو جہد کا ایک ہی مقصد ہے کہ سرزمین فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور ناجائز یہودی بستیوں کے ذریعے مسلط کیے یہودی آباد کاروں کو واپس  بھیجا جائے۔ 

 ترجمان حماس نے اپنے بیان میں کہا ‘ نابلس آپریشن مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوا بولنے کا  فطری رد عمل ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ قابض اتھارٹی کی طرف سے ایسی ناپاک سازشوں پر ردعمل آتا رہے گا۔

ہم فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور شناخت تبدیل کرنے کی چالیں قبول نہیں کر سکتے۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ نابلس کے علاقے میں فلسطینی شوٹنگ آپریشن کے دوران ایک یہودی آباد کار زخمی ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی