دو فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے نواحی علاقے التربیہ و التعلیم میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع نے شہیدوں کی شناخت الجلزون پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے باسل بصبوص اور خالد عنبر الدباس کے نام سے جبکہ زخمی کی شناخت بیرزیت قصبے سے تعلق رکھنے والے سلامہ رفعت کے نام سے کی۔
عبرانی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھانے کی کوشش کی جس پر مجبوراً جوابی کارروائی کرنا پڑی۔
فلسطینی ذرائعِ ابلاغ کی طرف سے جاری ہونے والی فوٹیج میں ایک سڑک پر خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ نوجوانوں کے اجساد کو قابض فوجی گھسیٹ کر لے گئے۔