چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں کا قبرستان بنانے کے لیے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ

اتوار 2-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی  نے ناجائز یہودی بستیوں میں لا کر بسائے گئے یہودی آباد کاروں کے قبرستانوں کو توسیع دینے کے لیے بھی فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کرنا شروع کر دیے ہیں۔  

اس سلسلے میں ہفتے کے روز  مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے شمالی حصے میں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے زمینوں پر قبضے کیے اور بھاری مشینری  سے کی مدد سے زمین کو کھود نا شروع کر دیا گیا ہے۔

 مقامی لوگ جن کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ تازہ قبضے ایریل میونسپلٹی میں پیش آئے ہیں۔ جہاں قابض اتھارٹی نے اسرائیلی بنائی گئی دیوار اور یہودی بستیں کے درمیان  کیے گئے ہیں اور فوری طور پر زمین کی شکل بدلنے کے لیے بھاری مشیری لگا دی گئی ہے۔

  مقامی لوگوں کو اب اپنی اس زمین کی طرف جانے کی اجازت نہیں رہی ہے۔ ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہودی بستیوں کے لیے پہلے سے قبضے میں زمین لے کر بنائے گئے قبرستان خالی پڑے ہیں لیکن اس کے باوجود فلسطینیوں کی مزید زمین چھین لی گئی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی