فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں مجاھدین نے قابض اسرائیلی دشمن فوج کو اپنےپیغام میں کہا ہے کہ مجاھدین نے دشمن کے لیے کئی طرح کی موت کے طریقے اختیارکررکھے ہیں۔ دشمن کو اس کی جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی۔
جنین کیمپ میںمزاحمتی دھڑوں کے عسکری ونگز نے قابض حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ مجاھد قیادت کےنئے قتل کے ارتکاب یا کیمپ پر دھاوا بولنے کی حماقت نہ کرے ورنہ مجاھدین دشمن کےخلاف بھرپور لڑائی لڑے گی۔ بیان میں مجاھدین کا کہنا ہے کہ مجاھدین دشمن کے خلافاپنی صفیں منطم کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینی مجاھدین کی طرف سے دشمن کے خلاف بھرپورمزاحمت کی جائے گی اور دشمن کو سبق سکھایا جائے گا۔
یہ بات القسام بریگیڈز،الاقصیٰ شہداء بریگیڈز، القدس بریگیڈز اور دیگر مزاحمتی گروپوں کے زیر اہتمام یادگاریتقریب کے دوران سامنے آئی۔
اس تقریب میںقابض فوج کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے فتحی حازم اور شہدا کے اہل خانہ کی بڑیتعداد نے شرکت کی۔
ترجمان نے زور دےکر کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور قابض دشمن کی شکست تک اپنا سفرجاری رکھیں گے۔
مختلف عسکری ونگزسے تعلق رکھنے والے درجنوں نقاب پوش بندوق برداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوںنےقابض دشمن کےنام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنے کیمپ کے اندر سے تمہارے لیےطرح طرح کی موت تیار کر رکھی ہے۔ ہم نے کافی پودے لگائے ہیں۔ آپ کے فوجیوں کو شکستدینے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہے اور مزاحمت کے کئی دوسرے طریقے استعمالکیے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اگلی جنگ میں آپ کو ہر جگہ زخم ملیں گے۔ درخت، دیواریں اور ہر چیزآپ کےخلاف ہوگی۔ یہاں تک کہ آپ کے گھروں میں بھی ہم دہشت کے بیج بوئیں گے، جب آپ چھپےہوئے ہوں گے۔ اگر آپ کے پاؤں زمین کو لگیں گے تو ہم آپ پر گولیوں کی بارش کریں گے۔آپ کے ساتھ ہماری جنگ ایک طویل جنگ ہے اور ہم اس میں فتح حاصل کریں گے۔
اس موقعےپرمقررین نے فلسطینی عوام کی جانب سے مزاحمت اور شہداء کے اہل خانہ کی جانب سےعوامی موقف کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے ہر جگہشہریوں سے اتحاد اوراپنی صفوں میں یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔