جمعه 02/می/2025

اسرائیلی ظالمانہ پالیسیوں کا نوٹس لیا جائے: حماس

جمعہ 30-ستمبر-2022

حماس نے مغربی کنارے کے علاقے میں ایک نو عمر فلسطینی ریان سلیمان کی شہاد کے واقعے پر اسرائیلی قابض فوج کی اذیت پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے فلسطینی بچوں اور بڑوں کے خلاف اسرائیلی اذیت پسندی جاری ہے۔ جس کا علاج صرف مزاحمتی جذبے اور عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ناجائز قبضے سے اہل فلسطین کو جلد نجات مل جائے۔     

حماس کی طرف سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے ریان سلیمان کی شہادت اسرائیلی جبر اور اذیت پسندی کی تازہ مثال ہے۔         

حماس کی طرف سے ریان سلیمان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کم سن  ریحان سلیمان کی بیت الحم میں اس وقت  اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے جب اسرائیلی قابض فوج اس کا پیچھا کر رہی تھی کہ اسی دوران اس دل کا دورہ پڑا اور وہ گر کر شہید ہو گیا۔           

 ترجمان حماس نے اس سلسلے میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے ان شہادتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے اسرائیلی قابض فوج کا فلسطینیوں پر قبضہ مستحکم نہیں ہو سکے گا بلکہ فلسطینیوں کا جذبہ مزاحمت مضبوط تر ہوگا اور فلسطینی اپنی زمین، حقوق اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے  پہلے سے زیادہ پر عزم ہوں گے۔     

 حماس کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیمیں اسرائیلی ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں اور فلسطینیوں کے حق میں موثر آواز اٹھائیں۔ خصوصا فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی قابض اتھارٹی کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ان مظالم کے خلاف اقدامات کیا جائیں۔       

مختصر لنک:

کاپی