جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں چار فلسطینی شہید،44 زخمی

جمعرات 29-ستمبر-2022

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے مزاحمت کاروں کےخلاف شروع کیے گئے ایک نام نہاد فوجی آپریشن میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےچار فلسطینیوں کو شہید  اور دسیوں کو زخمیکردیا۔

بدھ کی صبح جینینکیمپ میں اچانک صیہونی حملہ آور ہوئی۔ درجنوں فوجی گاڑیوں نے شہید رعد خازم کے اہلخانہ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

جینن کےشہریوں نےقابض فوج کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ بہادرانہ مسلح جھڑپیں 4گھنٹے جاری رہیں جس کےبعد ایک گھناؤنے صہیونی جرم کا پردہ فاش ہوا جس میں 4 فلسطینیوںکی شہادت اور 44زخمیہوئے۔

قابض فوج کےاس وحشیانہ عمل کے بعد مختلف سیاسی اور سکیورٹیسطحوں سے صیہونی دھمکیوں نے شمالی مغربی کنارے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فوجی مہمشروع کی، تاکہ وہاں مزاحمت کے شعلے کو ختم کیا جا سکے۔ لیکن دشمن کو معلوم ہوناچاہیے کہ فلسطینی مزاحمت کی تحریک کم زور نہیں پڑے گی۔

مختصر لنک:

کاپی