ایک فلسطینی بچہ آج اونچی جگہ سے گرنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ شہید پھول اپنے اسکول کے دیگر بچوں کے ہمراہ جنوب مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبہ تقوع میں اسرائیلی فوجیوں سے بچاؤ میں بھاگ رہا تھا۔
فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 7 سالہ ریان سلیمان جب گرا تو اس کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوئیں۔ بے ہوش ہوجانے پر بیت جالا اسپتال لے جایا گیا۔ فوری طبی امداد دی گئی لیکن جنت کا پھول جنت جا کھلا ۔
وزارت نے تصدیق کی کہ بچہ بلندی سے گرا ۔ اسرائیلی فوجیوں نے تقوع قصبے میں اسکول سے نکلتے ہی طلباء کو ہراساں کیا اور ان کا تعاقب کیا۔