جمعه 15/نوامبر/2024

تاریخی مقام سبسطیہ پر قابض فوج کا دھاوا

بدھ 28-ستمبر-2022

اسرائیلی قابض فوج  نے آج صبح نابلس کے شمال میں ایک تاریخی  مقام پر دھاوا بول دیا اور الخلیل میں دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

علی الصبح قابض فوج کے دستوں نے نابلس کے شمال میں واقع سبسطیہ کےتاریخی  علاقے پر بڑی تعداد میں دھاوا بول دیا۔

الخلیل میں، قابض فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو باب الزاویہ کے نواحی علاقے میں گرفتار کیا۔فوجیوں کی بڑی تعداد علاقے میں موجود رہی۔

دونوں زیرِ حراست افراد کو نامعلوم حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء، مقبوضہ بیت المقدس کے صور باھر اور الطور قصبوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ ایک فلسطینی کو جھڑپوں کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی