اسرائیلی قابض اتھارٹی نے جمعرات کے روز بھی اپنی مسماری مہم جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کی ملکیتی عمارت گرادی ہے۔ قابض اتھارٹی کی یہ کارروائی گاوں التوانہ نامی گاوں میں عمل میں آئی ۔ جہاں الخلیل شہر کے جنوب میں مسافر یطا کے قریب کی گئی ۔
جمعرات کی صبح مساماری ہلکاروں نے گاوں التوانہ میں اشرف العمور نامی فلسطینی کا 80 مربع میٹر پر محیط گھر مسمار کر دیا۔
فلسطینیوں اور ان کی املاک کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے فواد العمور نے بتایا ہے کہ گھر کو مسمار کرنے سے پہلے سے پہلے اسرائیلی اہلکاروں نے چڑھائی کر کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
واضح رہے اسرائیلی قابض اتھارٹی نے 1999 میں مسافر یطا کے علاقے کو فائرنگ زون قرار دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 700 مقامی فلسطینیوں و زبردستی بے دخلی کے خطرے سے دوچار کر دیا کہ وہ علاقے سے بے دخل ہو جائیں۔