جمعه 15/نوامبر/2024

اونروا: ہمیں امریکی مدد ملی، لیکن مالیاتی خسارہ برقرارہے

اتوار 18-ستمبر-2022

یو این ریلیف اینڈورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے ہفتے کے روز اعلان کیاہےکہ امریکا نے اسے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی پر پڑنے والے مالیاتیخسارے کے اثرات کے انتباہ کے درمیان اسے 64 ملین ڈالر کی نئی مالی امداد فراہم کیہے۔ یہ انداد اگلے دو مہینوں میں ادا کی جائے گی۔

’اونروا‘ کے میڈیاایڈوائزر عدنان ابو حسنہ نے کہا کہ "نئی امریکی امداد بہت اہم ہےاور مالیاتیخسارے کے کچھ حصے کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہخسارہ "ایجنسی کے بجٹ میں رہے گا۔”

ابو حسنہ نے قدسپریس کو بتایا کہ "مالی خسارہ تقریباً 100 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اگر یہجاری رہا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے، کیونکہ اس میں تنخواہوں کے علاوہ اونروا کےآپریٹنگ اخراجات بھی شامل ہیں۔”

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ "ایجنسی کا مالیاتی بحران آنے والے مہینوں میں واضح طور پرظاہر ہو گا” خسارہ پیچیدہ ہو گیا ہے اور ایجنسی کو عطیہ دینے والے ملک میں سیاسیتبدیلیوں کا زیادہ خطرہ ہے، جو اس کی طرف سے دی جانے والی امداد کو متاثر کرتی ہے۔

یو این آر ڈبلیواے کے میڈیا ایڈوائزر نے اشارہ کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کےموقع پر ایک وزارتی اجلاس ہے، جو اگلے چند دنوں میں نیویارک میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ میٹنگ اہم ہے۔اونرواکے کمشنر جنرل مالیاتی خسارے اور ایجنسی کو ترقیدینے کے طریقہ کار کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

اونروا جو 1949 میںقائم کیا گیا تھا اپنے ساتھ رجسٹرڈ تقریباً 57 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوںکو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے آپریشن کے پانچ علاقوں (مغربی کنارے، غزہ کیپٹی، اردن، شام اور لبنان) میں قائم  ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی