چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، کئی فلسطینی گرفتار، ایک زخمی

اتوار 18-ستمبر-2022

قابض اسرائیلی  فوج نے اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور  مغربی کنارے کے مختلف غلاقوں میں چھاپہ مار مہم کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے  رام اللہ اور البریح گورنری کے محلہ سطح مرحبا پر دھاوا بولا اور  رہا  ہونے والے  جمعہ التایہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

البریح گورنری کے شمال میں الجلزون کیمپ پر بھی  دھاوا بولا گیا اور رہائی پانے والے  فلسطینی قیدی عبد الرحمن حسین الجلیس کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

جنین میں قابض فوج نے محمد السعدی کو گرفتار کیا اور شہر کے شمال میں  واقع گاؤں السیلۃ الحارثیہ سے ایک گاڑی قبضہ میں لے لی۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الطور قصبہ  سے  دو نوجوانوں عمر اور فرید ابو  الھویٰ کو پکڑ کر پابندی سلاسل کردیا گیا۔

صہیونی افواج نے صبح کے وقت طولکرم  کے قصبوں علار اور صیدا اور نابلس کے جنوبی  علاقہ جماعین  میں کارروائیاں کیں۔

بیت لحم کے مغرب میں واقع گاؤں حسان پر صہیونی فوج نے دھاوا بولا تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس دوران گاؤں کا ایک مکین گولہ بارود کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

صحافتی ذرائع  نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوانوں پر براہ راست گولیاں چلا دی تھیں۔ ایک نوجوان کی ران میں گولی لگ گئی۔

واضح رہے اگست کے مہینے میں قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کی گئی  کارروائیوں  کےدوران 39 بچوں اور 16 خواتین سمیت 475 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

صہیونی جیلوں میں اس وقت 2 خواتین سمیت 4550 فلسطینی قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔ 175 بچے اور 730 دیگر افراد کو بغیر کسی الزام کے انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی