حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس قیادت کا حالیہ روسی دورہ روس کے فلسطینیوں کے ساتھ دیرینہ اور مستحکم تعلقات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وہ فلسطین مرکز اطلاعات کے رپورٹرز سے بات کر رہے تھے۔
بدران نے نشاندہی کی روسی دورے سے حماس تحریک کی اہمیت کا ایک بار اندازہ ہوجاتا ہے کہ خطے میں فلسطینی عوام نمائندگی کرنے والی ایک اہم ترین جماعت ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے ذمہ دارونے روس کا دورہ کیا اور روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا ہر روسی دورہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ حماس کی کھلے پن کی پالیسی کا اظہار ہے جس کے تحت خطے اور بین الاقوامی سطح کی تمام طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی جاتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہم کے تحت نارملائزیشن کی جاری مہم کی مذمت کی ہے۔