جمعه 15/نوامبر/2024

دورہ روس مغربی ممالک کی مخالفت کے باوجود منسوخ نہیں کیا: ہنیہ

ہفتہ 17-ستمبر-2022

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے وفد کے ساتھ روسی دورے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ‘ ہمیں کئی مغربی ملکوں اس دورے سے روکنے کی کوشش کی تھی مگر اس کے باجود یہ دورہ منسوخ نہیں کیا تھا۔

رشیا ٹوڈے کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ‘ سوویت یونین کے بعد روس کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا ‘ روس فلسطین کاز کے لیے اہم اور موثر کردار اداکرسکتا ہے۔ ‘ انہوں نے روسی وزیر خارجہ کے توسط سے صدر ولادی میر پوٹن کو بھجوائے گئے اپنے خط کا بتایا اور کہا روس فلسطین کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ فلسطینی تحریک کے لیے ایرانی حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب اور اردن کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے حماس کی خواہش پر بھی زور دیا ۔

 انہوں نے القسام بریگیڈ کے پاس چار اسرائیلی فوجی قیدیوں کے بلیک باکسز کی تصدیق کی اور حماس اس امر کے لیے تیار ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل ہو جائے۔ تاہم اس بارے میں اسرائیلی قابض اتھارٹی کی جاری جوڑ توڑ کی نشاندہی کی جو اس سلسلے میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

فلسطینی رہنما ہنیہ نے ایک سوال کے جواب میں حماس اور اسلامی جہاد تحریک کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کا ھوالہ دیا اور مقصد کی یکسانیت کا ذکر کیا۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی