چلی کے صدر گبرائیل بورک نے اسرائیلی فوج ہاتھوں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کی اسناد سفارت وصول کرنے سے انکار کرنے کے واقعے کو حماس ترجمان نے سراہا ہے۔
ترجمان حماس جہاد طٰہ کی طرف سے چلی کے صدر کی یہ پذیرائی جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کی گئی ہے۔ کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ میں فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کا انہوں نے نوٹس لیا ہے۔
یاد رہے جس روز چلی کے لیے اسرائیل کے نئے سفیر کی اسناد سفارت صدر چلی نے وصول کرنے سے انکار کیا ہے اس روز بھی اسرائیلی فوج کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے ایک سترہ سالہ فلسطینی بچے کوشہید کرنے کی خبریں میڈیا پر موجود رہیں۔
ترجمان حماس جہاد طہ نے مطالبہ کیا کہ چلی اور دوسرے تمام ممالک کو اسرائیلی قبضے اور فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے خلاف اسرائیل کے ساتھ اپنے معاہدات ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔