الجزائر میں ججوں کی قومی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی فیڈریشن آف ججز کے سالانہ اجلاس کا اس بنا پر بائیکاٹ کر رہے ہیں کیونکہ یہ اجلاس اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں منعقد ہونا طے پایا ہے۔
یونین نے اپنے باضابطہ فیس بک پیج پر کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ججز کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا لیکن ہم نے باضابطہ جواب کے طور پر فیڈریشن کے صدر اور فیڈریش کے افریقی گروپ کو تقریب کے بائیکاٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بائیکاٹ کا یہ فیصلہ انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں پر مبنی ہے۔ تقریب کا یہ مقاطعہ فلسطینی مقصد پر الجزائر کے سرکاری موقف کی نمائندگی کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار بھی ہے۔