جمعه 15/نوامبر/2024

شہید احمد اور عبدالرحمان ہمارے ہیرو ہیں ، قابل فخر ہیں۔ حماس

جمعرات 15-ستمبر-2022

حماس نے مغربی کنارے کے علاقے کی ایک چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجی افسرکی ہلاکت کو ایک پیغام قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی اپنی ہر ہر چیک پوسٹ اور چوراہے پر ہمارے مجاہدین کے نشانے پر ہوں گے۔ تاکہ اسرائیلی قابض فوج اور قابض اتھارٹی کو مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدس مقامات کے خلاف کارروائیوں کی سزا دی جا سکے۔

حماس کی طرف سے دوٹوک انداز میں کہا گیا ہے کہ اس کے مجاہد اور عام فلسطینی ہمہ وقت مسجد اقصیٰ اور یروشلم کے دفاع کے تیار ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں تک قربانیاں پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ حماس ترجمان نے کہا ‘مغربی کنارے میں جلامہ آپریشن کے دونوں شہدا احمد اور عبدالرحمان ہمارے قومی ہیروز ہیں ۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ ‘

حماس نے اپنے اس بیان میں اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس ونگ کے رکن اس وقت وہاں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا ۔ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پالنا مشکل ہو چکا ہے۔’      

حماس ترجمان عبداللطیف قانو نے کہا جلامہ آپریشن میں اسرائیلی فوجی افسر کو ہلاک کر کے مسجد اقصی کی اس بے حرمتی کا بدلہ لیا ہے جو یہودی آباد کاروں سےتقریبا ہر روز کرائی  جاتی ہے۔  

خیال رہے چیک پوسٹ پر بدھ کے روز شہید ہونےوالے دونوں فلسطینی نوجوان احمد اور عبدالر حمان آپس میں کزن تھے۔ انہیں اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے شمال میں ایک چیک پوسٹ پر شہید کیا تھا ۔ تاہم ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی اس موقع پر مارا گیا ۔

مختصر لنک:

کاپی