شنبه 16/نوامبر/2024

مطالبات منظور، قیدیوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی

منگل 13-ستمبر-2022

فلسطینی قیدی عدال موسی نے37 دن سے جاری   بھوک ہڑتال کل (پیر کی)  شام معطل کر نے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی جیل سروس  نے عدال موسی کی انتظامی حراست میں توسیع نہ کرنے اور 6 نومبر کو رہا کرنے کا یقین دلایا۔

قید تنہائی  کا شکار عدال موسی کو اسرائیلی قابض افواج نے 7 اگست 2022 ءکو گرفتار کیا تھا۔ چند دنوں کے اندر اندر اسرائیلی فوجی عدالت نے ان کو تین ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی۔

34 سالہ عدال اس سے قبل بھی تقریباً سات سال اسرائیلی جیلوں میں گزار چکے ہیں۔

دو اور قیدیوں  احمد اور جواد جواریش نے بھی مطالبات منظور ہونے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی