چهارشنبه 30/آوریل/2025

مراکش کی "تل ابیب” میں فوجی کانفرنس میں شرکت کی تیاری

ہفتہ 10-ستمبر-2022

قابض اسرائیلی فوجکے ترجمان نے کہا ہے مراکشی فوج صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں منعقدہونے والی ایک فوجی کانفرنس میں شرکت کرے گی جو عنقریب (اسرائیل) میں منعقد ہوگی۔

قابض فوج کےترجمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ "اسرائیلی فوج فوجی تجدید اور جدیدکاری کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گی”۔انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ عالمی سطح پر درجنوں ممالک کی عسکری قیادت جس میں عرب ممالک کی فوجی قیادت بھی شامل ہے، اسکانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسرائیلی فوج کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس، آزادیِ عمل کو وسعت دینےاور تزویراتی گہرائی پیدا کرنے کے میدان میں بین الاقوامی جواز کو آگے بڑھانے میںمدد دے گی۔ ا سے اسرائیل کو ایک علاقائی طاقت کے طور پر اجاگر کرنے کے علاوہ عسکریاور فوجی میدان میں اہم مقام دلانے کا بھی باعث بنے گی۔

قابض فوج کےترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں 19 ممالک کے جھنڈے دکھائے گئے جو فوجیکانفرنس میں شرکت کریں گے اور ان میں مراکش کا جھنڈا بھی نظر آیا۔

قابض فوج نے گذشتہجمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گی، جس میںعرب ممالک سمیت دنیا کی فوجوں کے درجنوں رہنما شریک ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہقابض فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے گزشتہ جولائی میں پہلی بار مراکش کادورہ کیا تھا۔

اس وقت، کوچاوینے وضاحت کی تھی کہ اس دورے کا مقصد اسرائیل اور دوسرے ممالک کے درمیان فوجی تعاونکو بڑھانے کی کوششوں کو آگے بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی