جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کا سیاحتی مرکز بنا دینا چاہتا ہے

جمعہ 9-ستمبر-2022

معروف مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کا تقدس ختم کر کے اسے یہودی آباد کاروں کے لیے ایک سیاحتی مرکز بنادینا چاہتی ہے۔  یروشلم کو یہودیانے کی مسلسل کوششیں مسجد اقصیٰ کے لیے سخت خطرے کی بات ہے۔   

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ‘ اسرائیلی نے  یروشلم اور مسجد اقصیٰ کو مسلسل شناخت بدلنے کے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ یروشلم کو اسرائیل کی طرف سے اپنا دارالحکومت بنانے کی چال بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جو مسجد اقصٰی کے لیے بھی  بہت بڑے خطرہ ہے۔      

اسرائیلی قبضے میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مسجد اقصٰی کے خلاف اسرائیلی جرائم میں اضافہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 شیخ عکرمہ صبری نے اس پس منظر میں فلسطینی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی ظاہر کیا کریں

مختصر لنک:

کاپی