مجلسِ علماءفلسطین (The Palestine Scholars Association) نے تمام مسلمان مرد وخواتین اور بچوں سے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
مجلس نے ایک بیان میں کہا: "مسجدِ اقصیٰ کو قابض ریاست کی طرف سے گہرے خطرات کا سامنا ہے۔ ارضِ فلسطین کو ہماری حمایت کی ضرورت ہے۔ سب کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔”
مجلس نے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی اور خلیفہ عمر ابن الخطاب ؓ اور دیگر مسلم رہنماؤں کی تعمیر کردہ دیواروں کو گرانے کی اسرائیلی کوششوں پر اظہارِ برہمی و مذمت کیا ۔
مسجدِ اقصیٰ کے دفاع میں مسلم اُمہ کی طرف سے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں ہر ممکن قربانی اور کوشش کی ترغیب دلائی گئی ہے۔