آج صبح جنین کے جنوبی قصبہ قباطیہ میں اسرائیلی قابض فوج کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے شہید کی شناخت 19 سالہ طاہر زکارنہ کے نام سے کی اور کہا ہے کہ قباطیہ قصبے میں قابض فوج کے چھاپے کے دوران نوجوان کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں میں گولی لگنے سے شدید چوٹیں آئیں۔
قباطیہ قصبے ہی میں مسلح جھڑپوں کے دوران قابض فوج کے دستوں نے ایک مقامی گھر کا محاصرہ اورمالکِ مکان کو زدوکوُب کیا۔
دریں اثنا، آج مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار کیے گئے۔