ہفتے کے روز قابضاسرائیلی حکام نے قیدی دینا جرادات کو اسپتال منتقل کیا۔ وہ ہائیڈروسیفالس کا شکارہے۔پرزنر کلب نے ایکبیان میں کہا ہے کہ قابض ریاست کی جیل انتظامیہ نے قیدی خاتون دینا جرادات کو”دامون” حراستی کیمپ سے اسرائیلی "رامبام” ہسپتال منتقل کر دیا۔وہ ہائیڈروسیفالس کا شکار ہے، اور اسے دماغ سے سیال نکالنے کی ضرورت ہے۔
اسیران قیدی کلبنے کہا کہ قابض حکام نے الجلمہ جیل میں 15 دن کی تفتیش کے دوران قیدی جرادات کو الدمونجیل منتقل کرنے سے پہلے بار بار درخواستوں کے باوجود علاج نہیں کیا۔انہوں نے نشاندہیکی کہ حراست میں لی گئی جرادات کا تعلق جنین سے ہے اور قابض فوج اسے 7 اگست سےبیماریکے باوجود حراست میں رکھے ہوئے ہے۔ وہ القدس اوپن یونیورسٹی میں میڈیا کی طالبہ ہے۔اس وقت قابض دشمنکی جیلوں 4550 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 32 خواتین شامل ہیں۔