شام کے دارلحکومت حلب کے ہوائی اڈےپر اسرائیل کے میزائل حملوں سے رن وے سمیت عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق میزائل حملوں کے دوران تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ، تاہم حملے کےوقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد اڈے کے بڑے حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس سے قبل اتوار کے روز اسرائیل کی طرف سے شام کے مغربی علاقہ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے دوسری جانب سال کے آغاز میں دمشق ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے سے فضائی سرگرمیاں مکمل طور پر تعطل کا شکار ہوگئی تھیں۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "شام میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کا ایک نیا جرم ہے۔یہ دہشت گردانہ رویہ ہمارے برادر اسلامی ملک اور مقدسات کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔” انہوں نے اسرائیل کے مسلسل جرائم کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ شام 2011سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے اور اس دوران ملک کی فوجی تنصیبات سمیت بیشتر مقامات حملےکرچکا ہے۔