جمعه 15/نوامبر/2024

’خلیل العواودہ کی کامیابی فلسطینی اسیران کے عزم واستقلال کا ثبوت ہے‘

جمعرات 1-ستمبر-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے صہیونی جیلرکے خلاف اپنی خالی آنتوں سے جنگ لڑنے والے بہادر قیدی خلیل العواودہ کو سلام پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ العواودہ کی کامیابی صہیونیجیلرووں کے خلاف جاری لڑائیوں میں قیدیوں کی کامیابیوں کے ریکارڈ میں شامل ہے۔ .

قاسم نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ کامیابیاں ہمارےبہادر قیدیوں کے ٹھوس ارادے کی تصدیق کرتی ہیں اور صہیونی قیدیوں کی تمام تر بربریتاور تکبر ہمارے بہادر قیدیوں کے عزم کوتوڑنے میں ناکام رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نام نہاد جیل خانہ جات اتھارٹی کیپالیسیوں کے خلاف اسیروں کی قومی تحریک کی طرف سے چھیڑی جانے والی ایک بڑی جنگ کے دہانےپر ہے جس کی ایک شکل یہ ہوگی کہ آج سے ایک ہزار قیدی کھلی بھوک ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کا مسئلہ مزاحمت کی ترجیحاتمیں سرفہرست رہے گا جو ان پر عائد پابندیوں کو توڑنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اعلان کیا ہے کہ زیر حراست خلیلعواودہ نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ العواودہ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی اسےاکتوبر میں رہا کردیا جائے گا جس کے بعد اس نے کئی ماہ سے جاری بھوک ہڑتال معطلکرنے کا اعلان کیا۔

مختصر لنک:

کاپی