چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید ہو گئے

جمعرات 1-ستمبر-2022

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ دوہرے قتل کا واقعات جمعرات کی صبح پیش آئے۔  فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے علاقے میں پناہ گزینوں کے کیمپ العین میں 25 سالہ  سامر خالد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ اس کی گردن میں گولی لگی جو جانبر نہ ہو سکا۔

اسرائیلی فوج ک طرف سے فائرنگ کا دوسرا واقعہ قلندیہ کیمپ میں پیش آیا۔ یہ پناہ گزینوں کا کیمپ مقبوضہ یروشلم کے باہر کی طرف واقع ہے۔ یہاں 26 سالہ یزن عفانہ نامی فلسطینی سیدھی دل میں گولی لگنے سے شہید ہوا۔   مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے  ان دنوں مغربی کنارے کے شہروں میں اس طرح کی کارروائیاں آئے رو ز ہو رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی