فلسطینی اتھارٹی سیاسی انتقامی کی واضح پالیسی پرعمل کرتےہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اورانہیں قید میںڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے سیاسی پسمنظر کے خلاف اور بغیر کسی قانونی جواز کے 29 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے رکھاہے۔
سیاسی قیدی احمد ہریش کی والدہ اور جہاد اور سعد وھدان کیوالدہ نے اپنے بیٹوں کی بلا جواز گرفتاری کےخلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہتینوں سیاسی کارکن مسلسل 82 روز قید ہیں۔
جمعرات کی صبح فلسطینیحکام نے دو سابق اسیران مجاہد الھور اور موسیٰابو خضیر کو الخلیل شہر کے قصبے صراف میں ان کے گھروں پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔
گذشتہ رات انہوںنے رہائی پانے والے قیدی اور سابق سیاسی نظربند اسد الدین مفلح کو رام اللہ کے مغربمیں واقع بیتونیہ قصبے سے گرفتار کیا۔
حکام نے شہری احمد ابو تیمہ، نوجوان امیر الخوجہ، امیدواراسمبلی محمد ہاشم الزعاریر اور سابق قیدی احمد عبدہ کو مسلسل تیسرے دن حراست میںرکھا ہے۔
حکام نے سابق قیدی بری جوابرہ کی قید میں مسلسل تیسرے دن 24گھنٹے کی توسیع کی اور النجاۃ المثنا یونیورسٹی کے طالب علم بشیر ظاہر اور سابق قیدیمحمد سہیل ابو شخیدم کی نظربندی جاری رکھی۔