قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی جمعراتکی صبح غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے برقین گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کے دورانزخمی ہوگیا تھا اور اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
قابض فوج کے برقین گاؤں پر دھاوا بولنے کے بعد مسلح تصادم کےدوران مزاحمتی گولیوں سے اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔
ویڈیو کلپس میں گاؤں پر دھاوا بولنے والی گاڑیوں اور فوجیوںپر فائرنگ کےواقعات رونما ہوئے۔
قابض فوج نے جنین کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوںکی مہم شروع کی جس میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما الشیخ موسیٰ حلاجیہ کونشانہ بنایا گیا۔
مزاحمتی جنگجوؤں نے نابلس کے مشرق میں بلاطہ مہاجر کیمپ کے قریببھی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔
مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجو مزاحمتی کارروائیوں میں ڈٹے ہوئےہیں اور قابض افواج اور ان کی دراندازیوں کا مقابلہ مسلح جھڑپوں اور فائرنگ سے کرتےہیں۔