جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کی سکیورٹی کے لیے مسجد ابراہیمی سیل

جمعرات 25-اگست-2022

بدھ کے روز قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل میں واقع تاریخیمسجد ابراہیمی کو فلسطینی نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا۔ بدھ اور جمعرات کویہودی آباد کاروں کی سرکاری تعطیلات کے دوران یہودی شرپسندوں کو فول پروف سکیورٹیمہیا کرنے کے لیے مقدس مقام کو بند کیا گیا۔

الخلیل میں اسلامی اوقاف نے کہا پریس بیان میں کہا کہ قابضریاست کے حکام نے کل نام نہاد "ستمبر” کو بحال کرنے کے بہانےمسجدابراہیمی کو بند کیا گیا ہے۔

الخلیل کے اوقاف کے ڈائریکٹر نضال الجعبری نےنماز کی ادائیپر پابندی کی کے فیصلے کی مذمت کی۔

رام اللہ میں وزارت اوقاف کی طرف سے شائع ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے مہینے کے دوران 46 بار مسجد ابراہیمی میں نماز اور اذان دینےپرپابندی عاید کی گئی۔ اس سال 338 بار مسجد ابراہیمی کو سیل کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی