چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا انیس سال سے جیل میں قید فلسطینی کی رہائی سے انکار

جمعہ 19-اگست-2022

جمعرات کے روز قابض اسرائیل کی جیلوں کی انتظامیہ نے غزہ کیپٹی کے جنوب میں  رفح سے تعلق رکھنے والےایک فلسطینی شہری احمد محمد ابو جزر کی رہائی سے انکار کردیا حالانکہ وہ اپنی انیسسال کی سزا پوری کرچکا ہے۔

قیدی ابو جزر کے اہلخانہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون گذرگاہ کے قریب انتظار شروع کیا ہےمگررہائی کی تاریخ پر انہیں بتایا گیا کہ ابو جزر کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسکی رہائی روکنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران نے ایک بیان میں کہا ہےکہ جیلوں کے اندر سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس ماہ کی 24 تاریخ تک قیدیابو جزر کو رہا نہیں کیا جائے گا حالانکہ اسرائیلی عدالت ان کی رہائی کا حکم دےچکی ہے۔

اسیران کمیشن کے غزہ میں انچارج حسن قنیطا نے ابو جزر کیرہائی روکنے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت دینے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عایدکی۔

 

مختصر لنک:

کاپی