جمعه 02/می/2025

حماس کے دو رہنماوں سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

جمعرات 18-اگست-2022

اسرائیلی قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ ایک فلسطینی کو شہید جبکہ 31 کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی فلسطینیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں، ہلال احمر کے مطابق ان زخمی خواتین میں سے تین شدید زخمی ہیں۔

 گرفتاریوں کے لیے قابض فوج نے جمعرات کو صبح سویرے مغربی کنارے کے علاقے میں چھاپے مارے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حماس کے دو رہنماوں سمیت  10 فلسطینی شہریوں کوجنین سے ان کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ حماس کے دو رہنماوں کو گرفتار کیا گیا ہےان  کے نام  نازش سعید ابو عون اور محمد عبدالروف حمدان ۔

ان فوجی کارروائیوں کے دوران  یاباد ٹاون جنین میں تصادم شروع ہو گیا ۔ قابض فوجیوں نے فلسطینیوں پر زبردست شیلنگ کی ۔ جس سے کئی شہریوں کی حالت غیر ہو گئی۔  

فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے اسرائیلی قابض فوج کی قریبی بستیوں تک بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ انہی کارروائیوں کے دوران ایک نوجوان فلسطینی کو بیت لحم کے جنوب میں واقع  دہیشیا کے پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔

ایک  فلسطینی نوجوان کو اناب کی فوجی چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ۔ یہ فلسطینی اپنی کار پر آرہا تھا ، جسے فوجیوں نے روکا اور گرفتار کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فلسطینی  نوجوان نابلس جارہا تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی