جمعه 02/می/2025

فلسطینیوں کو مکان گرانے اور تعمیرات روکنے کے نوٹس

پیر 15-اگست-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے چار فلسطینیوں کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اپنے مکانات کی تعمیر روک دی جائے۔ یہ چاروں فلسطینی مغربی کنارے کے  گاوں بدرس کے رہائشی ہیں اور وہیں اپنے مکانات کی تعمیر کر رہے تھے۔                
ان فلسطینی   شہریوں میں احمد عوض ، محمد یوسف ، بشیر عوض اور محمد عوض شامل ہیں  جو  رام اللہ کے نزدیک  بدرس نامی گاوں میں اپنے مکانات بنا رہے ہیں۔  جنہیں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے نوٹس دیے ہیں۔     

بدرس گاوں کی  ویلیج کونسل کے سربراہ عبدالناصر مرار نے اس حوالے سے اتوار کے روز ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ جس میں ان چاروں فلسطینیوں کے مکانات کی تعمیر روکنے کے ناجائز نوٹس کا ذکر  کیا ہے۔                

 اسی طرح مقبوضہ یروشلم  کے ایک رہائشی عثمان الجوی کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے اپنے گھرمیں بنایا گیا ایک کمرہ  فلسطینی شہری کو  خود اپنے ہاتھوں سے مسمار کرنے کا حکم دیا ۔ اس کمرے کو کل رقبہ چالیس مربع میٹر ہے۔  فلسطینی کی رہائش باب ہٹہ ہے۔  فلسطینی کو دھمکی دی گئی ہے کہ اپنے گھر کے کمرے کو نہ گرایا تو 50000 شیکلز جرمانہ دینا ہو گا۔

مزید یہ کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مسافر یطا میں ایک فلسطینی خالد النجار کے ملکیتی سولر پاور یونٹ کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ بات فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مقامی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العمور بتائی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی