اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپا مارمہم کے دوران آج صبح 24 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، قابض فوج نے رام اللہ کے مغرب میں دیر ابو مشعل گاؤں میں صبح کے وقت گھروں پر چھاپے کے دوران نو شہریوں کو اغوا کیا۔
ایک اور شہری کو رام اللہ کے شمال میں واقع شہر بیرزیت میں اس کے گھر سے اٹھا لیا گیا۔
بیت لحم میں، فوج نے بیت فجار قصبے اور الدہیشہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سات نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔
نابلس میں، عسیرہ الشمالیہ قصبے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران میں ایک نوجوان کو قید کر لیا گیا۔
جنین میں، دو شہریوں کو فوجیوں نے سیلہ الظہر ٹاؤن اور زبوبا گاؤں سے اغوا کیا تھا۔
بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس فورسز نے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر کم از کم چار شہریوں کو اغوا کر لیا۔