چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں بوڑھے بھوک ہڑتالی فلسطینی کی حالت خراب ہو گئی

ہفتہ 13-اگست-2022

فلسطینیوں کے پرزنرز سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے ایک اور نظر بند قیدی شیخ یوسف الباز کی حالت بگڑ گئی ہے ۔ اس صورت حال میں 66 سالہ شیخ الباز کو ریمنڈ جیل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قیدیوں کے لیے کام کرنے والی سوسائٹی نے قدس پریس کو بتایا ہے کہ الباز کی حالت زیادہ خراب ہونے پر جیل میں اضطراب پھیل گیا تھا۔ اپنے مسمسل نظر بندی کے خلاف شیخ الباز نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، اس لیے انہوں نے حالت زیادہ خراب ہونے پر بھی پانی پینے سے انکار کر دیا تھا۔

شیخ یوسف الباز فلسطینی شہری ہیں اور او لاڈ کی جامع مسجد میں مبلغ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے اپریل 2022 میں نظر بند کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی انٹیلی جنس نے انہیں رہا نہیں ہونے دیا۔

شیخ یوسف الباز کی عمر چھیاسٹھ برس ہے اور وہ چھ بچوں کے باپ ہیں۔ انہوں نے بے گناہی کے باوجود خود کو نظربند کیے جانے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی