بدھ کے روز القسام بریگیڈز نے شہید نوجوان رہ نما ابراہیم النابلسی کاایک آڈیو پیغام نشر کیا جس میں انہوں نے اپنی شہادت سے قبل بریگیڈز کی قیادت کو مخاطبکیا تھا۔
اپنے پیغام کے دوران ابراہیم النابلسی نے عزالدین القسام بریگیڈز کی قیادتکو سلام پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے جہادی کیرئیر کے دوران انہیںمدد فراہم کی۔النابلسی نے کہا کہ "غزہ اور پورے مغربی کنارے میں القسام بریگیڈزکو سلام” اور ان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام مشہور حب الوطنی کے نعرے کے ساتھ کیا:”تلوار کے آگے تلوار رکھو… ہم محمد ضیف کے آدمی ہیں۔”منگل کو نابلسی اور اسلام صبح نامی دو مزاحمت کار نابلس میں اسرائیلیفوج کے ساتھ مسلح جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔