چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حملے کے خلاف سب فلسطینی ایک ہیں: فوزی برھوم

ہفتہ 6-اگست-2022

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے اسلامی جہاد کے کمانڈر تیسیر جعبری کی شہادت پر جمعہ کے روز یوم سوگ منایا ہے۔ اسلامی جہاد کے مسلح ونگ کے کمانڈر غزہ پر اسرائیلی  طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔
 
حماس تحریک نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ‘ اسرائیل کو اس جابرانہ جارحیت کے مضمرات کا سامنا کرنا ہوگا۔ حماس کے ترجمان  فوزی برہوم نے کہا ‘ قابض اسرائیلی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی پر جنگی کارروائی کی ہے، یہ اسرائیل کا فلسطینی عوام کے خلاف ایک نیا جرم ہے اور اسے اس جرم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔’
 
فوزی برہوم نے زور دے کر کہا ‘ فلسطینییوں کے تمام مزاحمتی گروپ باہم متحد ہیں اور ہم اس لڑائی میں خاموش نہیں رہیں گے۔  حماس ترجمان نے کہا ‘اسرائیلی جرائم ہم فلسطینیوں کے جذبہ مزاحمت کو اور مضبوط کریں گے۔ فلسطینی زیادہ قوت اور عزم کے ساتھ  سرزمین فلسطین اور فلسطینی حقوق کے لیے آزادی کے حصول تک لڑتے رہیں گے۔ 
 
اسرائیل کی طرف سے جمعہ کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ فلسطین بچے اور اسلامی جہاد کے کمانڈر تیسیر الجعبری سمیت متعدد شہید اور 65 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی