حماس میڈیا آفس نے اپنے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران سے منسوب کر کے شائع کیے گئے اس بیان کی تردید کی ہے کہ حماس نے غزہ کے محاصرے کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔
حماس کی طرف سے ایسے کسی بھی بیان کی پرزور تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ثالچوں کو محاصرہ ختم کرنے کی متعین تاریخ دینے کے موضوع پر بیان دیا ہی نہیں گیا ہے۔
قرار دیا گیا ہے کہ یہ جعلسازی سے گھڑا گیا بیان ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد قابضین کو کارڈز کی تبدیلی کا موقع دینا ہے ۔ یہ وہ چالیں ہیں جو وہ امریکی حمایت سے چل رہے ہیں۔
حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حماس کے بیانات کی اشاعت میں سچائی اور درستی کا خیال رکھا جائے اور ایسی کسی چیز کو درست نہ سمجھا جائے جس کی تصدیق تحریک کی ویب سائٹ سے ہوتی ہو۔