اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے "دشمن (قابض اسرائیل) کاغزہ میں شہری آبادی میں اسلحہ کے مراکز کے قیام کا دعویٰ سراسر جھوٹ اور گمراہ کنہے۔ یہ دعویٰ صہیونی ریاست اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کررہی ہے جس میں کوئی صداقتنہیں۔
القسام بریگیڈزکے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ "دشمن کی جھوٹ پھیلانے کی منظم اورمسلسل پالیسی، مزاحمت کی خالص سچائی کو کھرچ نہیں سکے گی اور دشمن کے اپنے لوگوں کےخلاف کسی بھی حماقت کی قیمت چکانا پڑے گی۔”
انہوں نے وضاحت کیکہ قابض ریاست کی تاریخ خاندانوں اور شہری سہولیات جیسے گھروں، مساجد، اسپتالوں، یونیورسٹیوںاور اسکولوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی قتل عام سے بھری پڑی ہے۔
ابو عبیدہ نے فلسطینیخاندانوں کے خلاف قابض دشمن کے قتل عام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ غالیہ، السمونی، ابوحاطب، الکولک، ابو العوف، الناجر، اور الفاخورہ جیسے خاندانوں کے گھروں پر بمباریکرکے صہیونی دشمن نے خود اپنی دہشت گردی کا ثبوت دیا تھا۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ مزاحمت فلسطینی عوام کے خون کی وفادار اور ان کی حفاظت اور سلامتی کی خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایکبیان میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے عسکری ونگ نے غزہ میں شہری آبادی میں اسلحہ کےگودام اور مراکز قائم کررکھے ہیں۔ اس سے قبل حماس بھی اسرائیل کے ان الزامات کو بےبنیاد قرار دے کرانہیں مسترد کرچکی ہے۔