بیرون ملک اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے رکن ہشام قاسم نے برادر ملک کویت کی قیادت اور عوام کی فلسطینی قوم کے نصبالعین کے ساتھ کھڑے ہونے اور مختلف سطحوں پرفلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کی حمایت کرنےکی کوششوں کو سراہا ہے۔
اقوام متحدہ میںکویت کے سفیر منصور العتیبی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران تقریرپر تبصرہ کرتے ہوئےہشام قاسم نے زور دیا کہ یہ تقریر ایک ایسے سرکاری عرب رجحان کوتلاش کرنے کے لیے ایک محرک ہے جو واضح مطالبات کو اپنانے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہکویت کے مندوب نے اپنے خطاب میں فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی۔دوسرے عرب ممالک کو بھی کویت کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں کےخلاف جارحیت، مقدس مقامات کی یہودیوں کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی، فلسطینی علاقوں پر قابض دشمن کے ناجائز تسلط کے خاتمےاور فلسطین کی آزادی کی حمایت پر کھل کربات کرنا چاہیے۔
ھشام قاسم نےکویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکسایجنسی’اونروا‘ کی مدد جاری رکھنے کا خیر مقدم کیا۔