جمعه 02/می/2025

حماس کے سیئیر رہنما شیخ علی عبدالرب کی نظر بندی میں توسیع

جمعرات 28-جولائی-2022

 اسرائیلی فوجی عدالت نے حماس کے ایک سینئیر رہنما کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔ بدھ کے روز اسرائیلی فوجی عدالت کی طرف سے کیے گئے فیصلے کے مطابق حماس کے ذمہ دار شیخ علی عبدالرب کو مزید تین ماہ قید میں رہنا ہوگا۔

اسرائیلی قابض فوج نے شیخ علی عبدالرب کو قبطیہ ٹاون جنین میں ان کے گھر سے ماہ اپریل میں اغوا کیا تھا۔ ان کومحض چند ماہ پہلے ہی اسرائیلی جیل سے سات ماہ کی نظر بندی کے بعد رہائی ملی تھی۔

شیخ علی عبدالرب پہلے تقریبا بیس سال اسرائیلی قید میں رہ چکے ہیں۔ 1992 میں انہیں اسرائیلی عدالت نے حماس کے ساتھ وابستگی کے جرم میں 19 سال کی سزائے قید سنائی تھی

مختصر لنک:

کاپی