منگل کی شام قابض صیہونی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میںنابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چوکی پر ایک معذور فلسطینی شہری کو گولی مار کر زخمیکیا اور اس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے عورتا سے تعلق رکھنےوالےمعذوری سے دوچار شخص ساٹھ سالہ حسین حسن قواریق کو براہ راست گولی ماری۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمی شہری سڑکوں سے خالی ڈبے اکٹھےکر رہا تھا کہ قابض فوجیوں نے اسے گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو کر زمینپر گر گیا۔ عینی شاہدین نے اسرائیلی عبرانی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ زخمی شہری نے پٹرول بم پھینکا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے مقامی ذرائع کے حوالے سےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے چوکی کو بند کر دیا۔ ٹریفک روک دی اور فلسطینی ایمبولینس کے عملے کو زخمیوںتک پہنچنے اور علاج کرنے سے روک دیا۔ کچھ دیر بعد اسرائیلی ایمبولینسیں علاقے میں پہنچکر اسے نامعلوم مقام پر لے گئی۔
خیال رہے کہ صرف نابلس کے آس پاس آٹھ چوکیاں ہیں جن میں حوارہاور زعترہ چوکیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیت فوریک، صرہ، شافی شمرون، البازان، الطنیباور یتزہار چوکیاں ہیں۔