پنج شنبه 01/می/2025

ایک خاتون سمیت کئی فلسطینی شہری زیرِ عتاب

منگل 26-جولائی-2022

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک خاتون سمیت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے قدیمی شہر میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل ان پر وحشیانہ تشدد بھی کیا گیا۔

ایک اور نوجوان کو العیساویہ قصبے میں اس کے آبائی گھر سے حراست میں لیا جبکہ ایک خاتون کو مسجدِ اقصیٰ کے قریب سے گرفتار کر لیا  گیا۔

دریں اثناء جنین کے مغرب میں سالم فوجی کیمپ کے قریب سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی