اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی کو اتوار کی صبح نشانہ بنا کر ناقابل استعمال بنا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رفح کے کے علاقے اور گزہ کے جنوب میں یہ واقعہ ساحل کے قریب پیش آیا ہے۔ کشتی اسی دوران آگ کی لپیٹ میں اگئی۔
دریں اثنا قابض فوج نے فائرنگ کی اور بد ترین شیلنگ کی۔ نیز ایک فوج نے خزاعہ ٹاون کے علاقے میں ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایک طویل عرصے سے غزہ کو اسرائیلی فوج نے ایک غیر انسانی محاصرہ علاقے میں لے رکھا ہے ، مسلسل اس طرح کے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غزہ کے اس علاقے میں کسان اور ماہی گیر تقریبا ہر روز اسرائیلی فوج کے نشانے پر ہوتے ہیں۔ قابض فوج یہ فائرنگ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہوتی ہے۔