جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا ایران میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس، متاثرین سے تعزیت

پیر 25-جولائی-2022

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اتوار کے روز ملک کےجنوب میں فارس گورنری میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے متاثرین،اسلامی جمہوریہ ایرانکی قیادت اور عوام سے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حماس نے ایران میں سیلاب سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے اورلاپتا ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

ایک پریس بیان میں حماس نے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتیکا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے متاثرین کے لیے رحمت و مغفرت، لاپتہ افراد کے لیےسلامتی اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تسلی کی دعا کی۔

ہفتے کے روز جنوبی ایران کے صوبہ فارس میں آنے والے طوفانی سیلابکے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور دیگر لاپتہ ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی