قابضاسرائیلی فوج اور آباد کار مغربی کنارے میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف مزید خلافورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔؎
مقبوضہ حیفا میں آبادکاروں کے ایک گروپ نے جنین کے گائوں مغربی طورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان چوبیس سالہ احمد قبہاکو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قبھا نامی نوجوان کو کل شام حیفا میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد ریڑھ کی ہڈی، کمراور کان کے پیچھے 6 وار کیے گئے اور وہ اب جنین کے سرکاری اسپتال میں زیر لاج ہے۔
رام اللہ میں قابضبلڈوزر اور آباد کار، رام اللہ کے مشرق میں، کفر ملک گاؤں کی زمینوں میں گاؤں کی زمینوںپر تعمیر کردہ "کوخاب ہاشہیر” کی بستی کو توسیع دینے کے لیے ایک نئی نوآبادیاتی سڑک کی تعمیر جاری رکھےہوئے ہیں۔
قابض بلڈوزرگذشتہ روز سے بستیوں کی سڑک کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں، جس سے فلسطینیوں کی سینکڑوںزمینیں ہڑپ ہو گئیں۔
کفر مالک گاؤں نےحال ہی میں آباد کاروں کے شدید حملوں کے واقعات دیکھے گئے۔ ان آباد کاروں کوصہیونی حکام کی طرف سے فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔