جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی دمشق پر بمباری میں تین شامی فوجی جاں بحق

جمعہ 22-جولائی-2022

اسرائیل نے ایک فضائی حملے کے دوران شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں تین شامی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ حملے جمعہ کے روز صبح سویرے کیے گئے ہیں۔ یہ بات سرحدی علاقوں جنگ کو مانیٹر کرنے والے ایک ادارے نے بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے دمشق اور اس کے سرحدی علاقے میں سنے گئے۔

شام میں قائم اس آبزرویٹری کے مطابق شام نے بھی اسرائیلی حملے کا توڑ کرنے کے لیے اپنی فضائیہ کو متحرک کر دیا ۔ شامی حکومت کے حامی میڈیا کا کہنا کہ دشمن کے حملے کو روکا گیا۔

واضح رہے 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فضائیہ اپنے ہمسائے شام پر سینکڑوں حملے کر چکی ہے۔ اس کہنا ہے کہ اس کے اہداف میں شامی فوجی ٹھکانے اور حزب اللہ کے جنگجووں کو نشانہ بناتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کواپنی دہلیز پر آنے سے روکنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ پچھلے ماہ اسرائیلی فجائیہ نے اس طرح کے ایک حملے میں دمشق کے ائرپورٹ کو بشانہ بنایا تھے ۔ جس کے نتیجے میں کئی ہفتے تک دمشق ائیر پورٹ کا رن وے قابل استعمال نہیں رہا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی