جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں چاقو حملہ ہماری قوم کا قابض دشمن کے لیے پیغام ہے:حماس

بدھ 20-جولائی-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی آباد کار پر چاقوسے کیے گئے حملے کی حمایت کرتے ہوئے حملہ آور کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق منگل کو بیت المقدس میں ایک شاپنگ مال میں فلسطینی نوجوان نے ایکیہودی آباد کار پرچاقو سے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ اس موقعے پر اسرائیلیفوج نے فلسطینی نوجوان پر گولی چلائی اور اسے بھی زخمی کردیا گیا۔

حماس نے اس واقعےپراپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی قوم کی طرف سے قابض دشمن کے لیےپیغام ہے کہ مزاحمت کے نعرے سے بلند کوئی اور آواز نہیں ہوسکتی۔ فلسطینی نوجواننسل کو اپنے وطن پر دشمن کے غاصبانہ تسلط کا اںدازہ ہے اور وہ آزادی کے لیے اپنیقربانیاں دے رہی ہے۔

حماس کا کہناہےکہ فلسطینی قوم آزادی کے لیے مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ وہ وقت زیادہدور نہیں جب فلسطینی قوم آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی اور ہمارے شہدا اورزخمیوں کا خون رنگ لائے گا۔

حماس نے اسرائیلیپولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو بہادر اور قوم کا ہیرو قراردیتے ہوئے اس کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی قوم فلسطینی سرزمین پر قابض دشمن کو چین سے نہیں جینے دے گی۔فلسطینی اپنے حقوق، یہودی آباد کاری کے جرائم کے خلاف اور غاصبانہ سازشوں کے خلافاٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی