اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت الصفافا قصبے کے قریب 2000 نئے آبادکاری یونٹسکی تعمیر کے سرائیلی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حماس کی طرف سےجاری ایک بیان کی نقل ’مرکزاطلاعات فلسطین‘ کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہیروشلم میں آبادکاری کی توسیع ایک ایسا جرمہے جو قابض ریاست کے منصوبوں کے لیے امریکی حمایت کی عکاسی کرتا ہے اور امن کے جھوٹےدعوے کو بے نقاب کرتا ہے۔
حماس نے آبادکاریکی توسیع کو ایک نیا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطرناک متبادل صہیونی منصوبے کی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ فلسطینیزمین کو یہودیانے اور اس کے لوگوں کی نقل مکانی پر مبنی ہے۔
انہوں نے زور دے کرکہا کہ یہ ایک مایوس کن کوشش ہے جو آبادیاتی حقیقت کو مسلط کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ہمارے عوام کے حقوق، شناخت اور ان کی سرزمین پر موجودگی کو نشانہ بنانے میں کامیابنہیں ہوگی۔
حماس نے کہا کہ امریکیصدر "بائیڈن” کے صیہونی ریاست کے دورے کے بعد آباد کاری کے نئے منصوبوںکی منظوری دراصل صہیونی ریاست کی آشیر باد کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے کہاسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر یہودی آباد کاری کے ایکبڑے منصوبے کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید رد عملسامنے آیا ہے۔