فلسطینی اسیران کلب نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی "عسقلان”جیل میں مزید سولہ فلسطینی قیدی "کرونا” وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میںسے بعض قیدی پہلے سے دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق عسقلان جیلمیں متاثر ہونے والا پہلا شخص جینین کیمپ (شمالی مغربی کنارے) سے تعلق رکھنے والاقیدی ایاد نظیر عمر ہے جو کینسر کا شکارہے۔
کلب نے اپنے بیان میں بتایا کہ قابض ریاست کی جیلوں کی انتظامیہ کو کرونا کا شکار فلسطینیقیدیوں کے حوالے سے ذمہ دار قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہکی مجرمانہ غفلت کے باعث اس وقت اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی وبا کا شکار ہورہے ہیں جبکہ پوری دنیا میں وبا کم ہو رہی ہے۔
"عسقلان” جیل میں قیدیوں کی تعداد تقریبا 35 ہے جن میں سے کم از کم17 قیدی دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں صحت کی مسلسل پیروی کی ضرورت ہے۔